سائلین کوبروقت انصاف کی فراہمی کیلئے خالی اسامیوں پر ججز کی تعیناتی ضروری ہے،سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ محمد رمضان چوہدری

پیر 14 اکتوبر 2019 15:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج محمد رمضان چوہدری نے کہا ہے کہ سائلین کوبروقت انصاف کی فراہمی کیلئے خالی اسامیوں پر ججز کی تعیناتی ضروری ہے، لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعدادایک لاکھ دس ہزار سے تجاوزکرگئی،مقدمات کی بھر مار سے موجودہ ججز پر کام کا شدید بوجھ بھی ہے، ججز کو رات تک چیمبر میں بیٹھ کرکام کرنا پڑتاہے’’ اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خالی اسامیوں پر تعیناتی کے لئے اچھی شہرت کے حامل ذہین وکلا ء کے نام زیر غور لائے جائیں، انہوں نے کہا کہ ججز تعیناتی سے بروقت انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں