�) لیگ میں دراڑیں پڑ چکی ہیں‘ملک اسد علی کھوکھر

اپوزیشن جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کیلئے نفاق کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں‘صوبائی وزیر

پیر 14 اکتوبر 2019 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر پاکستان تحریک انصاف کے سینئرملک اسد علی کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت آزادی مارچ سے خوفزدہ ہے اور نہ اسے کوئی خطرہ ہے البتہ تحریک چلانے کیلئے ایک دوسرے کا سہارا ڈھونڈے والی اپوزیشن جماعتیں اپنی ناکامی کی وجہ سے ضرور تذبذب کا شکارہے، خطوط کے ذریعے رابطوں اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں مرکزی رہنماؤں کی عدم شمولیت سے واضح ہے کہ (ن) لیگ میں دراڑیں پڑ چکی ہیں،ملک کو مافیاز سے چھٹکارا مل رہا ہے اور انشا اللہ انہیں دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملک اسد کھوکھرنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی دانائی کو سراہتا ہوں کہ انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو اپنے پیچھے لگا لیا ہے لیکن دونوں جماعتوں کے کارکنان پیچھے جانے کیلئے تیار نہیں۔

(جاری ہے)

جے یو آئی (ف) اور ان کا ساتھ دینے والی جماعتیں ابھی تک قوم کو یہ جواز نہیں بتا سکی ہیں کہ وہ کن مقاصد کیلئے وفاقی دارالحکومت پر ہلہ بولنے کی منصوبہ بندی اور تیاری کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان انتہائی جرات سے مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں اور حکومت بہت جلد ملک کو بھنور سے نکال لے گی۔ مافیاز سے بھی چھٹکارا مل رہا ہے اور انشا اللہ انہیں دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ملک اسد کھوکھرنے کہا کہ ملک کی قسمت کو کھوٹا کرنے کیلئے تدبیریں کرنے والے ناکام اور نا مراد رہیں گے اور ان کی منفی سر گرمیوں سے ان کی رہی سہی سیاست کابھی جنازہ نکل جائے گا۔ موجودہ حالات میں جب ملک کو اتحاداور یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کیلئے نفاق کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں