پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ذاتی مفادات کیلئے کوشاں ہیں‘ملک افتخار بھٹی

مسلم لیگ نون یکسوئی اور دلجمعی کے ساتھ فیصلہ کرنے سے قاصر ہے‘رہنما تحریک انصاف کی گفتگو

پیر 14 اکتوبر 2019 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف پی پی 171کے سینئر راہنما ملک افتخار احمد بھٹی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے اپنے مفادات کو آگے بڑھانے کیلئے سیاسی عمل میں شریک ہیں پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی قیادت میں اپنی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کرکے اپنے لئے فضل الرحمان سے الگ کرکے منفرد راستہ اختیار کر لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شامکے بھٹیاں میں اپنے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر راہنما ملک اشفاق احمد بھٹی ،سماجی راہنما حاجی یونس کٹا فارم والے،چوہدری اکرم سیال بھی موجود تھے،ملک افتخار احمد بھٹی نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر کسی فرد اور گروہ کو دھرنے کے حوالے سے مولانا سے معاملات طے کر نے کیلئے کسی کو بھی ذمہ داری نہیں سونپی۔ وفاقی حکومت دھرنے سے پیدا ہونے والی صورت حال اور حالات کو کنٹرول کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔وفاقی حکومت دھرنے سے زیادہ اہم معاشی امور کو پر توجہ کر رھی ھے۔ مولانا نے لانگ مارچ کا سکھرسے اعلان کرکے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں