کسٹم آڈٹ اور کسٹم انٹرنل آڈٹ ڈایکٹوریٹ کو ختم کرنے کیخلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری

پیر 14 اکتوبر 2019 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) ہائی کورٹ نے کسٹم کے دونوں ڈایکٹوریٹ کو ختم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت ،ایف بی آر اور کسٹم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جبکہ فاضل عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کے لیے طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میںکسٹم ایکٹ 1967کے سیکشن 3 اور 3ڈبل ڈی کو چیلنج کیا گیا ہے ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اس قانون کے تحت کسٹم آڈٹ اور کسٹم انٹر نل آڈٹ کے ڈائریکٹوریٹ قائم کیے گئے ۔اب سیاسی بنیادوں پر دونوں ڈایکٹوریٹ ختم کر دئیے گئے ہیں ۔اب بورڈ کو اختیار دیدیا گیا کہ وہ خود ڈائریکٹوریٹ قائم کر سکتا ہے ۔ استدعا ہے کہ عدالت ڈائریکٹوریٹ ختم کرنے کے اقدام اوربورڈ کو خود ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کا اختیار دینے کا اقدام کالعدم قرار دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں