چودہ ماہ میں حکومت دس ہزار ارب سے زائد کا قرضہ لے چکی ہے،اس کے باوجود ملکی معیشت میں استحکام نہیں آرہا ہے‘اسوہ آفتاب

پیر 14 اکتوبر 2019 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی اسوہ آفتاب نے کہا ہے کہ صنعتی سیکٹر بند چھ لاکھ مزدور پنجاب میں ہی بے روزگار ہو چکے ہیں،چودہ ماہ میں حکومت دس ہزار ارب سے زائد کا قرضہ لے چکی ہے،لیکن اس کے باوجود ملکی معیشت میں استحکام نہیں آرہا ہے،اس کی بنیادی وجہ اقتصادی ٹیم کی ناکام حکمت عملی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ صنعت کا پہیہ چلنے کے بغیر پاکستان کے معیشت میں بہتری کی امید ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ ماض کی حکومتوں پر ملبہ ڈالنے کی بجائے معاشی پلان دیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان کی معیشت زوال کی جانب گامزن ہے ۔حکومت ہر ماہ اندرونی اور بیرونی ذرائع سے قرضے بھی لے رہی ہے اور ہر ماہ مسلسل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔اگر غریب آدمی پر بوجھ ڈالنا تھا تو قرضے نہیں لینے چاہیے تھے۔حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے اشیاضروریات کی قیمتوں میں اضافے کررہی ہے۔جبکہ ترقیاتی بجٹ استعمال نہیں کیا جا رہا ہے ایک سال کے دوران حکومت نے ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں