ڈی سی کا سروسز ہسپتال کا دورہ،انتظامی امور کا جائزہ ،ڈینگی وارڈ کا معائنہ

پیر 14 اکتوبر 2019 18:55

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈی سی محمد اصغر جوئیہ نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اورانتظامی امور کا جائزہ لیا،انہوں نے ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا ،وارڈ میں تعینات پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اورڈینگی وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد چیک کی،انہوں نے ڈینگی مریضوں سے ملاقات کی اورمریضوں سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،ڈی سی نے انتظامیہ کو ڈینگی مریضوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈینگی مریضوں کو دن میں چار بار چیک کیا جائے،انہوں نے ڈینگی مریضوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی،ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہسپتال میں ڈینگی سروئلنس اور صفائی ستھرائی پر خصوصی فوکس کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں