محمداصغر جوئیہ کا ڈینگی انتظامات چیک کرنے کیلئے یو سی 78 شادمان کا دورہ

پیر 14 اکتوبر 2019 18:55

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) محمداصغر جوئیہ نے ڈینگی انتظامات چیک کرنے کیلئے یو سی 78 شادمان کا دورہ کیا، اس موقع پر دیگر افسران بھی ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ کے ہمراہ تھے،ڈی سی نے فیلڈ میں موجود ٹیموں کی کارکردگی ، حاضری اورڈینگی لاروا کو چیک کیا ، اصغر جوئیہ نے یو سی میں ڈینگی سپرے فوری طور پر کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹیمیں ڈینگی سروئلنس کو جاری رکھیں،ڈی سی لاہورمحمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ عوام گھروں اور چھتوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں