ضلعی انتظامیہ کی رائیونڈ اجتماع کیلئے تیاریاں، تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کر دیا

پیر 14 اکتوبر 2019 18:55

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور رائیونڈ اجتماع کی تیاریوں میں مصروف،اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر نگرانی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اس سلسلہ میںبھائی کوٹ میں صفائی ستھرائی انتظامات مزید بہتر کرنے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے،اے سی نے کہا رائیونڈ اجتماع کے روٹ پر پیچ ورک کل سے شروع ہو جائے گا جبکہ مارکیز،آرائیاں اور رائیونڈ سٹی کے ارد گرد و نواح میں تجاوزات آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، اسی طرح ڈی سٹلنگ اور سیوریج نظام کو بہتر بنانے کیلئے تیاری مکمل ہے،انہوں نے کہا کہ لائٹنگ انتظامات کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے اور چند دنوں تک سٹریٹس لائٹس کو تنصیب کر دیا جائے گا،انہوں نے موبائل نیٹ ورک کی فراہمی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو موبائل ٹاور روٹ پر لگانے کی ہدایت کی، اے سی نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے پلان کو ترتیب دے دیا ہے،انہوں نے لیسکو کو رائیونڈ میں اجتماع کے موقع پر بجلی کی مناسب فراہمی کیلئے بھی ہدایات جاری کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں