سستے گھروں اور پناہ گاہوں کی تعمیر، انصاف صحت کارڈ اور لنگر خانوں کا آغاز حکومت کا احسن اقدام ہے،رانا عبدالسمیع

پیر 14 اکتوبر 2019 18:55

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہاہے کہ سستے گھروں کی تعمیر، انصاف صحت کارڈ،غریب اور مستحق افراد کے لیے پناہ گاہوں کی تعمیر اور لنگر خانوں کا آغاز وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت کا احسن اقدام ہے،انصاف صحت کارڈ کا اجراء وزیراعظم عمران خان کی طرف سے غریب عوام کے لئے تحفے سے کم نہیں ہے، غریب عوام کو علا ج کی سہولت سے اپنے خاندان کے علاج کی کوئی فکر نہیں ہوگی،کروڑوں لوگ صحت کارڈ سے مستفید ہوں گے، پی ٹی آئی کی حکومت عام طبقے کو صحت سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی کی کرپٹ حکومتوں نے صرف اپنے من پسند کے لئے سکیمیں بنائی تھیں، پی ٹی آئی واحد حکومت ہے جس نے پہلے دن سے غریب آدمی کی بہتری کے لئے منصوبہ بندی کی ہے،صحت کارڈ، پناہ گاہیں، لنگر خانوں کا آغا ز کر کے غریبوں دل جیت لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کرپٹ حکومتوں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر اپنے پیٹ بھرے ہیں اور ملک و قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا ہے،بلاتفریق احتساب سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کرپٹ ٹولے کی چیخیں نکل رہی ہیں، ملکی لٹیروں کو ملکی لوٹی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں