آئی جی پنجاب نے 32 پولیس افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

پیر 14 اکتوبر 2019 22:45

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے 32 پولیس افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی، پی ایچ پی ملتان محمد معصوم کو ایس ایس پی، آر آئی بی ملتان ریجن، ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب زبیدہ پروین کو ایس پی، پی ایچ پی ملتان، ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ فاروق احمد ہندل کو ایس پی، پی ایچ پی فیصل آباد کی خالی آسامی پر، ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ اعجاز رشید کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور کی خالی آسامی پر، ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر نعیم الحسن کو ایس پی سی آئی اے ملتان کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر شاکر احمد شاہد کو ایس پی انٹیلیجنس سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر ہارون رشید خان کو ایس ایس پی آر او، سی ٹی ڈی راولپنڈی کی خالی آسامی پر، ایڈیشنل ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور، بلال ظفر شیخ کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز صدر لاہور کی خالی آسامی پر، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ ||، ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول لاہور، نوید ارشاد کو ایڈیشنل ایس پی ڈولفن سکوارڈ لاہور، ایڈیشنل ایس پی سی آر او، لاہور، اسد الرحمن کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ ||، ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول لاہور، تقرری کے منتظر اے ایس پی عبدالخلیق کو ایس ڈی پی او جڑانوالہ فیصل آباد، تقرری کے منتظرڈی ایس پی انور سعید طاہر کو ایس ڈی پی او کھرڑیانوالہ فیصل آباد ، تقرری کے منتظراے ایس پی محمد شعیب مسعود کو ایس ڈی پی او صدر ، بہاولپور ، تقرری کے منتظر اے ایس پی کامران حامد کو ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی ،ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی محمد وقار عظیم کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے ،تقرری کے منتظر اے ایس پی اکرام اللہ کو ایس ڈی پی او وزیر آباد ، گوجرانوالہ ،تقرری کی منتظراے ایس پی بشریٰ جمیل کوایس ڈی پی او سرور روڈ لاہور ،تقرری کے منتظر اے ایس پی عبدالطیف ایس ڈی پی او مری ، راولپنڈی،تقرری کی منتظراے ایس پی عمارہ شیرازی کو ایس ڈی پی او حسن ابدال اٹک،تقرری کے منتظراے ایس پی نوشیروان علی کو ایس ڈی پی او کامونکی گوجرانوالہ ،تقرری کے منتظراے ایس پی ابریز علی عباسی کو ایس ڈی پی اوکوٹ مومن سرگودھا،ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا محمد عثمان کو ایس ڈی پی او سلانوالی سرگودھا ،تقرری کے منتظراے ایس پی عمران خان کو ایس ڈی پی او ،وارث خان راولپنڈی ،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن III۔

(جاری ہے)

راولپنڈی وقار نثار کو ایس ڈی پی او سٹی جہلم ،تقرری کے منتظراے ایس پی سنگھار کو ایس ڈی پی او شجاع آباد ملتان ،ایس ڈی پی او شجاع آباد ملتان خالد جاوید کو ایس ڈی پی او صدر وہاڑی ،ایس ڈی پی او چشتیاں بہاولنگر، ارشد لطیف کو سنٹرل پولیس آفس رپور ٹ کرنے ،تقرری کے منتظرڈی ایس پی احسان اللہ کو ایس ڈی پی او رینالہ خورد ، اوکاڑہ ،تقرری کے منتظراے ایس پی آصف بہادر کو ایس ڈی پی او ماڈل ٹائون لاہور ،ایس ڈی پی او احمد پور سیال جھنگ، محمد وسیم کو ایس ڈی پی او سٹی ساہیوال کی خالی آسامی پر،ایس ڈی پی او ماڈل ٹائون لاہور محمد اعظم کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے اور ایس ڈی پی او سٹی قصور، احسان الہٰی کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میںرپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں