دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 15 اکتوبر 2019 12:24

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد37800 کیوسک اور اخرج 40000کیوسک، دریا ئے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 13300 کیوسک اور اخراج13300 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد11900 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد14400 کیوسک اور اخراج 5000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد61200 کیوسک اور اخراج 53700 کیوسک،چشمہ آمد48000 کیوسک اوراخراج 60000کیوسک، تونسہ آمد58200 کیوسک اور اخراج51300 کیوسک، پنجند آمد12900 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک ،گدو: آمد 56300کیوسک اور اخراج 46400 کیوسک، سکھر آمد64600 کیوسک اور اخراج36000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد55700 کیوسک اور اخراج 26500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1525.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.698 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1201.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.427 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.147 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں