الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی اگلے گریڈوں میں ترقی کیلئے لازمی تربیتی کورس شروع

حکومت نے ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے جدید نصاب مرتب کیا ہے‘ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر

منگل 15 اکتوبر 2019 13:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پنجاب بھر کے ہسپتالوں سے منتخب شدہ ہیلتھ پروفیشنلز کی اگلے گریڈوں میں ترقی کے لئے لازمی ٹیکنیکل ریفریشر کورس انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں شروع ہوگیا۔ ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کورس کے پہلے دن تعارفی تقریب میں کورس کے شرکا کو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر زرفشاں کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل فیلڈ کے اسٹاف کی اپنے اپنے شعبہ میں مہارت ہی انکی کامیابی کی کنجی ہے جس کے لیے متعلقہ سبجیکٹ کے ریفریشر کورسز کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

انہوں نے ٹیکنیکل کورس میں حصہ لینے والے ہیلتھ پروفیشنلز سے کہا کہ وہ پوری پیشہ وارانہ لگن اور محنت کے ساتھ اپنی mandatory ٹریننگ مکمل کریں تاکہ نا صرف وہ اگلے گریڈوں میں ترقی کے اہل ہو سکیں بلکہ دوران ڈیوٹی اپنے فرائض مزید بہتر انداز میں ادا کرنے کے قابل ہوں۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈائریکٹر پیرامیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر اعظم کے علاوہ فیکلٹی کے ممبران ڈاکٹر رخسانہ، ڈاکٹر فائزہ، ڈاکٹر عامر رضا اور ڈاکٹر سیما امداد موجود تھیں۔

ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے ریفریشر کورسز کا سلسلہ دو سال قبل بند ہوگیا تھا تاہم اب یہ کورسز دوبارہ شروع کئے گئے ہیں جن کے لئے باقاعدہ ہر سبجیکٹ کا نصاب حکومت کی منظوری سے تیار کی گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ یہ ریفریشر کورسز پبلک ہیلتھ ٹیکنالوجی،ایم سی ایچ ڈینٹل اور نیوٹریشن ٹیکنالوجی میں کرائے جائیں گے۔

گریڈ 14 سے 15 میں جانے کے لئے دو ہفتہ، گریڈ 15 سے 16 میں جانے کے منتظر ہیلتھ پروفیشنلز کو 6 ہفتہ اور 16 سے گریڈ 17 میں جانے والے امیدواروں کو 8 ہفتہ پر مشتمل ریفریشر کورس میں کوالیفائی کرنا پڑے گا۔ مذکورہ تجدیدی کورس میں چاروں شعبوں کے کل 65 آفیشل حصہ لے رہے ہیں جنکا تعلق صوبے کے مختلف ٹیچنگ اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے شفاء خانوں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں