اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 12پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیر کاشکار

منگل 15 اکتوبر 2019 13:12

اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 12پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیر کاشکار
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 12پروازیںمنسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں ۔

(جاری ہے)

تاخیر کاشکارہونے والی پروازوں میں ائر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401اور آنے والی پرواز 402،پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز 757اور آنے والی پرواز 758،ائر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470اور آنے والی پرواز 471،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اور آنے والی پرواز 296،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 789اورپی آئی اے کی ٹوکیو سے آنے والی پرواز 853 منسوخ جبکہ متعددپروازیں تاخیر کاشکارہوئیں ۔

علاوہ ازیں لاہورریلوے اسٹیشن پرکراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئی ۔ اکبر ایکسپریس 4گھنٹے ،لاہور۔جعفر ایکسپریس ایکسپریس 3 گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے ،فرید ایکسپریس 2 گھنٹے، ملت ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ،گرین لائن ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ، خیبر میل ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ، بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی ۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں