پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہی خواتین کا عالمی دن منایا گیا

منگل 15 اکتوبر 2019 15:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔اس دن کے حوالے سے ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لا ہور میں بھی مختلف تقریبات ، کانفرنسز ، سیمینار ز،واکس کا انعقاد کیا گیا،مقررین نے اس موقع پر کہا کہ آج ہمیں بحیثیت قوم معاشرے کی تعمیر و ترقی میں دیہی خواتین کے مثبت کردارکااعتراف کرناہے اور اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ دیہی خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کا معیارزندگی بہتر کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

خواتین کے حقو ق کے لیے کا م کرنے والی تنظیم کی وکلاء عا لیہ اور روبینہ نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن منانے کامقصد دیہی خواتین کی خدمات کے اعتراف سمیت انہیں درپیش مشکلات اور مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے حل کیلئے اقدامات تجویز کرنا ہے اور انہیں ان کے حقو ق سے آ گا ہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کیلئے سر گرم این جی اوز کی جانب سے دیہی خواتین کے ملکی تعمیر و ترقی ،معیشت کی بحالی، زراعت کے فروغ ، لائیو سٹاک سیکٹرکیلئے ان کی کا وشو ں کو بھرپور سراہا جا تا ہے ۔

دیہی خواتین کا عالمی دن 15اکتوبر 2008ء سے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ منایاجا رہا ہے۔ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں دیہی خواتین کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے فروغ میں پاکستانی دیہی خواتین کا کردار لائق تحسین ہے، دنیا کے کسی معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی ،حکومت دیہی خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے۔اور اس مقصدکیلئے غیر سرکاری تنظیموں کا کردار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں