عمران خان کی کامیابیاں مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی ہیں،رانا اشفاق احمد

منگل 15 اکتوبر 2019 15:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے راہنما رانا اشفاق احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے چین کے کامیاب دورے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی، وزیراعظم نے ماضی کے حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث بیمار ہونے والی صنعتوں کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے لاکھوں افراد کو روزگار میسر آئے گا اور ملک صنعتی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی‘ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ہزاروں نوجوانوں کو سرکاری اداروں میں انٹر ن شپ کا موقع ملے گا‘ سرکاری ادارے نوجوانوں کو ان شعبوں میں انٹرن شپ کروائیں گے جن شعبوں میں نوجوان اپنا کاروبار شروع کرکے روزگار بھی کماسکیں اور دوسروں کیلئے بھی روزگار کے مواقع پیدا کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں‘انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک سے کرپشن ختم کر کے ایسے اقدامات اٹھا ئے ہیں کہ ملک کو درپیش مسائل حل ہونے لگے ہیں اور ترقی و خوشحالی کے دروازے کھلنے لگے ہیں‘ تنقید برائے تنقید کرنے والوں کو وزیراعظم عمران خان کی یہ کامیابیاں ہضم نہیں ہورہی ہیں‘ وہ ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانے کے لیے گمراہ کن پراپیگنڈے کر رہے ہیں لیکن انہیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں