ْ31دسمبر تک بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کا کام ہر صورت مکمل کر لیا جائے‘یوسف نسیم کھوکھر

عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،سموگ سے نمٹنے کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے‘چیف سیکرٹری پنجاب

منگل 15 اکتوبر 2019 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہو جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی، پرائس کنٹرول، سموگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں اضلاع میں ترقیاتی سکیموں، اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور پاکستان سیٹیزن پورٹل کے تحت موصول شکایات کے بروقت ازالے سے متعلق امور پر غورآئے۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، انکی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیں۔ ستمبر میں گرانفروشی پر 1137 افراد کو گر فتار کیا گیا،دفعہ 144کے تحت فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یکم نومبر سے 31دسمبر تک پرانے ڈیزائن کے اینٹوں کے بھٹوں کو بند رکھاجائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کہاکہ 31دسمبر تک بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کا کام ہر صورت مکمل کر لیا جائے۔ بے نامی اثاثوں کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے۔ بے نامی جائیداوں کی نشاندہی سے متعلق رپورٹ باقاعدگی سے بھجوائی جائے۔ گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سموگ سے نمٹنے کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں