تھارٹی غریب اور بے سہارا افراد کو قانونی معاونت فراہم کرے گی‘اعجاز عالم آگسٹین

وفاقی حکومت کی سربراہی میں لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کا قیام اہمیت کا حامل ہوگا‘صوبائی وزیر انسانی حقوق

منگل 15 اکتوبر 2019 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے وفاقی وزارت انسانی حقوق کی سربراہی میں لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی قائم کرنے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ یہ اتھارٹی غریب اور بے سہارا افراد کو قانونی معاونت فراہم کرے گی۔ اس حوالے سے پہلے مر حلے میں آرڈیننس کا مسودہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

آرڈیننس مسودہ کے مطابق اتھارٹی ملک بھر کے مستحق افراد کو قانونی یا مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے پالیسی وضع کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے تحت ہر ضلع اور تحصیل میں وکلا ء کا پینل بنایا جائے گا جبکہ اتھارٹی وکلا ء کو پیشہ ورانہ فیس اور دیگر اخراجات کی ادائیگی بھی کرے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس اقدام کے بعد کوئی بھی مستحق شخص مفت قانونی معاونت کیلئے اتھارٹی کو درخواست دے سکے گا اور اس کیلئے بچوں اور ذہنی مریضوں کو قانونی معاونت کیلئے درخواست یا بیان حلفی کی ضرورت نہیں پڑیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتھارٹی تنازعات عدالت کے باہر مذاکرات سے حل کرنے کیلئے بھی کردار ادا کرے گی اور اس اتھارٹی کو وفاقی وصوبائی حکومتیں، بین الاقوامی ایجنسیز فنڈ کیلئے گرانٹس دے سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں