کشمیر کی آزادی کی جنگ پاکستان کا بچہ بچہ لڑنے کو تیار ہے‘ذکر اللہ مجاہد

کشمیری مسلمان تین نسلوں سے پاکستان کی بقاء و سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں‘امیر جماعت اسلامی لاہور

منگل 15 اکتوبر 2019 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) امیر جماعت سلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ پاکستان کا بچہ بچہ لڑنے کو تیار ہے مگر ہمارے حکمران بزدلی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے اوپر بھارتی فوج کا جبر و استبداد اور مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے لیکن عالمی برداری سمیت ہمارے حکمران بھی باتوں سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں جس کی پوری قوم مذمت کرتی ہے۔

کشمیری مسلمان مکمل کرفیو میں اذیت ناک زندگی گذارنے پر مجبور ہیں اور عالم اسلام کا حکمران طبقہ امریکہ سمیت عالمی استعماری قوتوں کی طرح بے حسی کی تصویر بنا تماشہ دیکھا رہاہے جبکہ کشمیر میں ہزاروں نوجوان اور کم سن بچوں کو جیلوں میں بند کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہاتھوں میں پتھر لے بھارتی فوج کا مقابلہ کر پر مجبور ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی اور عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم ہونے کے بعد جموں و کشمیر کی حالات پر امت مسلمہ کے دل خون کے آنسوں رو رہے ہیں جس بدترین تشدد کا نشان کشمیری مسلمانوں کے بنایا جا رہا ہے دنیا میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

کشمیری مسلمان تین نسلوں سے پاکستان کی بقاء و سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کاغذی شیر بننے کی بجائے قوم کے جذبات کی ترجماتی کرتے ہوئے ایل او سی پر باڑ کو ختم کریں اور اپنی فوجیں وادی جموں و کشمیر میں داخل کرکے قومی سطح پر جہاد کا اعلان کریں پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیری مسلمانوں کی مدد کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں