حکمران جماعت کے اعصاب پر فضل الرحمن اور اپوزیشن جماعتیں سوار ہیں ‘پرویز ملک

عوام ڈینگی سے مررہے ہیں، حکمران اپوزیشن میں تفرقے بازی پھیلانے میں مصروف ہیں‘ خواجہ عمران

منگل 15 اکتوبر 2019 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کے اعصاب پر مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن جماعتیں سوار ہیں،نا اہل حکومت ڈینگی کنٹرول کرنہیں سکی فضل الرحمن کے ایک لاکھ رضاکار وں کو کنٹرول کیسے کرے گی،پنجاب میں لوگ ڈینگی سے مررہے ہیں اور حکمران اپوزیشن جماعتوں میں تفرقے بازی پھیلانے میں مصروف ہیں،عمران خان کے مثالی صوبے کے پی میں ڈینگی کے 5 ہزار مریض اور پنجاب میں 8ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں،24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 131ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہے، ، ان خیالات کا اظہار انہوں نیگذشتہ روز پارٹی آفس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز، کرنل مبشر جاوید ،سمیرا امجد،ثمریہ نذیر,رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ سلیکٹڈ انتقام خان تمام ادارو ں کو شر یف فیملی کیخلا ف استعما ل کررہے جو انہیں مہنگا پڑے گا حکومت اپنے مخا لفین کو دبانے کیلئے تمام حر بے استعما ل کررہی ہے ، سلیکٹڈ کپتان نیازی کی بیساکھیاں کمزور ہونانا شروع ہوچکی ہیں ۔شر یف فیملی پر مقد ما ت سے کچھ حا صل نہیں ہو ا البتہ قومی خزانہ سے جعلی کیسو ں پرار بو ں رو پے ضرور برباد ہو چکے ہیں اس کا حساب کس نے دینا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں