پنجاب حکومت سرکاری ملازمتوں میں معزورافراد کے لیے مختص 3 فیصد کوٹے پر مکمل عملدرآمد کرا رہی ہے‘راجہ بشارت

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چند ماہ قبل نابینا افراد کے دیرینہ مطالبات منظور کر کے ان سے اپنی محبت کا ثبوت دیا ہے‘صوبائی وزیر قانون

منگل 15 اکتوبر 2019 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت معذور افراد کی بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اورسرکاری ملازمتوں میں معزورافراد کے لیے مختص 3 فیصد کوٹے پر مکمل عملدرآمد کرا رہی ہی-وہ الحمرا کلچرل کمپلیکس میں عالمی یومِ تحفظ سفید چھڑی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھی-تقریب کا اہتمام العجم سکاؤٹس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے معذوراں نے میں کیا تھا جس میں العجم ایسوسی ایشن کے چیرمین محمد مظفر، صدر طارق قریشی صاحب، عامر اشرف جنرل سیکرٹری اور ایڈیشنل کمشنر جنرل لاہور طارق قریشی بھی موجود تھی-تقریب میں بینائی سے محروم سکاؤٹس، اساتذہ کرام، طلبا و طالبات کی بڑی تعداد اور ان کے والدین بھی شریک ہوئی-راجہ بشارت نے کہا کہ عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر بینائی سے محروم تمام افراد سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں-انہوں نے کہا کہ نابینا افراد گذشتہ کئی برسوں سے اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر احتجاج کر رہے تھے جو ہم نے ختم کرایا-راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چند ماہ قبل نابینا افراد کے دیرینہ مطالبات منظور کر کے ان سے اپنی محبت کا ثبوت دیا ہی-انہوں نے کہا کہ اگرموقع دیا جائیتومعذورافراد کی صلاحیتیں نارمل انسانوں سے کسی طور بھی کم نہیں.

ہم کوشش کر رہے ہیں کہ معذوروں کے لیے مختص 3 فیصد کوٹے میں سے 1 فیصد کوٹہ نابینا افراد کو ملی- انہوں نے گذشتہ روزنابینا افرادکے ایک اور گروپ کی جانب سے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نابینا افراد کے مسائل نیک نیتی سے حل کیے اس کے باوجود کچھ لوگوں کا احتجاج بلا جواز ہے اور عوام کو تنگ کرنے کے مترادف ہی-انہوں نے کہا کہ وعدہ کے مطابق ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 578 نابینا ملازمین کو کنٹریکٹ پر لازمی منتقل کیا جائے گا اور ان کے دیگرجائز مسائل بھی نیک نیتی سے حل کریں گی. اس موقع پروزیر قانون کو محمد مظفر نے یادگاری شیلڈ پیش کی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں