لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں۔شہری کو قتل کرنے اور چور گینگ کے ملزمان کی گرفتاری سمیت 2مغویان بازیاب

منگل 15 اکتوبر 2019 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) لاہورانویسٹی گیشن پولیس نے پیسوں کے لالچ میں شہری کو قتل کرنیوالے 2ملزموں، چور گینگ کے 3ملزمان کی گرفتاری سمیت 2مغویان کو بازیاب کروالیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید کی واضح ہدایات کے تحت انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں مغوی بچوں کی بازیابی اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکر کے انہیں قرار واقعی سزائیں دلوانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔

انویسٹی گیشن پولیس مغلپورہ نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان محمد آصف اور زاہد نصیرگرفتارکر لیا ہے ۔ ملزمان نے چند ماہ قبل22سالہ مقتول عمر کو پیسوں کے لالچ میں قتل کر دیا تھا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتول عمر بیرون ملک ملازمت کرتا تھا اور عید منانے پاکستان آیا تھا۔

(جاری ہے)

اسی طرح انویسٹی گیشن پولیس شالیمار نے 2مختلف کارروائیاںکرتے ہوئے 2مغویان مسماة کلثوم اور 16سالہ زنیرہ کو بازیاب کروا کر ورثاء کے سپرد کر دیا ہے۔

مغویہ کلثوم ایک بچے کی ماں ہے جو گھر چھوڑکر چلی گئی تھی جبکہ 16سالہ مغویہ زنیرہ گھریلو حالات سے تنگ آ کر گھر چھوڑ گئی تھی۔ مغویان کے ورثا ء نے تھانہ شالیمار میں اغوا کے مقدمات درج کروا رکھے تھے۔علاوہ ازیں انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ نے چورگینگ کے 3 ملزمان عادل رفیق، شبیر اور ارشاد کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کے 9موبائل فون اوردیگر قیمتی اشیاء برآمدکر لیں ہیں۔ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں