چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی بڑی کاروائی،ریسکیو ٹیم نے بچوں سے بھیک منگوانے والے بڑے گروہ کو گرفتار کروادیا

منگل 15 اکتوبر 2019 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بِیورو پنجاب کی ریسکیو ٹیم نے بچوں سے بھیک منگوانے والے بڑے گروہ کو گرفتار کروادیا۔ گروہ کی نشاندہی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے علاقہ کی ریکی کے بعد کی۔ بیورو کی ٹیم نے بابو صابو چوک پر بچوں سے بھیک منگوانے والے گروہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کیں جس کے بعد کاروائی کی گئی۔

گروہ کے خلاف تھانہ شیراں کوٹ میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بچوں سے بھیک منگوانے والے گروہ کے خلاف PDNC ایکٹ کی سیکشن 36کے تحت مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی نشاندہی پر پولیس نے ملزمان محمد یار، محمد لطیف، جعفر حسین کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ بھکاری مافیا کے افراد کی گرفتاری ایک بڑی کامیابی ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھے گا۔ سارہ احمد نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد شہر سے گداگری کی لعنت کا خاتمہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں