عوام جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان کے بیرونی ممالک کے دوروں سے ملک کو کیا فائدہوا ، سعدیہ تیمور

منگل 15 اکتوبر 2019 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ عوام جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان کے بیرونی ممالک کے دوروں سے ملک کو کیا فائدہوا ہے، حکومت خارجہ پالیسی پر پارلیمنٹ میں بحث کرائے، تبدیلی سرکارمیں سارے فیصلے بنی گالہ میں ہورہے ہیں ، عمران نیازی اور ان کے چند ساتھی اہم فیصلے کررہے ہیں لیکن پارلیمنٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے ، پارلیمنٹ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے تشکیل پائی ہے اس کو نظر انداز کرنے والے غیر جمہوری لوگ ہیں،ا نہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کوایک سال میںسخت مایوس کیاہے ، وفاقی اور پنجاب کا بینہ داخلی انتشار کا شکار ہے ،وزرایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں ہے ، حکومت میں داخلی اختلاف کی وجہ اختیارات کا حصول ہے ، اختیارات کی اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہورہا ہے ، انہوںنے کہاکہ کسی کو عوام کے مسائل کی فکر نہیں ہے، پنجاب اسمبلی کی کارکردگی بھی انتہائی مایوس کن ہے ، وزراء پنجاب اسمبلی کی کاروائی میں دلچپسی نہیں لیتے ، وہ صرف اپنے مفادات کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،انہیں حکومت پالیسی اوربزنس سے کوئی غرض نہیں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں