لاہور ٹریفک پولیس نے ای چالانوں کو غیر قانونی قرار دے دیا

گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ای چالان کے مرتکب شہریوں سے جرمانوں کی ریکوری کرنے سے انکار

منگل 15 اکتوبر 2019 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) لاہور ٹریفک پولیس نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ای چالان کے مرتکب شہریوں سے جرمانوں کی ریکوری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ای چالانوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے لاہور ٹریفک پولیس کو سڑکوں پر ای چالانوں کی مرتکب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روک کر ان سے ریکوری کے لئے 9 مختلف ٹیمیں بنانے کی درخواست کی تھی لیکن ٹریفک پولیس نے اتھارٹی کی اس مہم کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ای چالانوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں کیونکہ ای چالانوں کا موٹر وہیکل آرڈیننس میں کوئی قانون موجود نہیں۔

واضح رہے کہ سیف سٹی اتھارٹی نے ای چالانوں کی مد میں 25 کروڑ روپے وصول کرنے تھے۔ جن میں سے شہریوں نے اب تک 5 کروڑ روپے جمع کروائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں