لاہور، لاری اڈہ بادامی باغ پر ڈیجٹلائزیشن سسٹم نافذ کرنے کی منظوری

منگل 15 اکتوبر 2019 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) کمشنر لاہور نے بادامی باغ لاری اڈہ پر اڈے میں آنے اور جانے والی گاڑیوں کا ریکارڈ اور ان میں سفر کرنیوالے مسافروں کی تعداد کا ریکارڈ رکھنے کے لئے لاری اڈہ بادامی باغ پر ڈیجٹلائزیشن سسٹم نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پنجاب بوررڈ آف ٹیکنالوجی نے ایک سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے۔ جو لاری اڈہ کے دو داخلی اور دا خارجی راستوں پر نصب کیا جائے گا۔ جبکہ کمشنر لاہور نے گاڑیوں اور مسافروں کا ڈیٹا تیار کرنے کے ساتھ ساتھ لاری اڈے میں 9 نئی لینیں بنانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں