محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو ماہانہ وظیفے کی بندش کے فیصلے کی مخالفت

منگل 15 اکتوبر 2019 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنیوالے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو دئیے جانے والے ماہانہ وظیفے کے ایشو پر محکمہ سکولز ایجوکیشن اور سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو ماہانہ وظیفے کی بندش کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وظیفہ بند ہونے سے ہزاروں بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ان بچوں کو مزید وظیفہ نہیں دیا جاسکتا۔ اگر انہوں نے تعلیم حاصل کرنی ہے تو اپنے وسائل سے کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو سال سے ان بچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ اور والدین کو دو ہزار روپے ماہانہ ادا کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں