دبئی اور ترکی سے ڈیپورٹ ہو نے والے ملزمان کو بیس بیس ہزار روپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت سزا کا حکم

منگل 15 اکتوبر 2019 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) سینٹرل جج کی عدالت نے دبئی اور ترکی سے ڈیپورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے دس پاکستانیوں کے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بیس بیس ہزار روپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت سزا کا حکم سنایا اور ایف آئی اے کو حکم دیا کہ وہ ملزمان کو غیر قانونی طریقہ سے بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹوں کو گرفتار کر کے ان کا چالان عدالت میں پیش کرے واضح رہے کہ سزا پانے والے افراد کو امیگریشن حکام نے لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں