جسٹس امین الدین کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کا تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا

منگل 15 اکتوبر 2019 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) وفاقی وزارت قانون و انصاف جسٹس امین الدین کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کا تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں کرسکی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے کی گئی سفارش پر صدر مملکت عارف علوی کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے نوٹیفکیشن کی اجراء تاخیر کا شکار ہو کر رہ گیا ہے۔ واضح رہے کہ چھ روز قبل جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین الدین کو بطور جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں