ابینا افراد کے مطالبات کو فوری منظور کیا جائے، حکمران اس وقت بے بسی کا مینار بن چکے ہیں،محمد اشرف بھٹی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مدینہ کی فلاحی ریاست بنانے کے دعوے داروں کے دور حکومت میں ملک کے نابینا افراد جن کو خصوصی سہولیات ملنی چاہئے ان کو بھی اپنے جائز حقوق کے لئے آج سڑکوں پر دھرنے دینے پڑ رہے ہیں اس کے بواجود حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک بھی نہیں رنیگ رہی ہے اور حکمران اس وقت بے بسی کا مینار بن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے ان خصوصی افراد کو تو ڈھونڈ ڈھونڈ کر نوکریاں دی جائیں اور ان کے حالات کو بہتر کرنے کی طرف حکمرانوں کی طرف سے خصوصی توجہ دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ نابینا افراد کے مطالبات کو فوری طور پر منظور کیا جائے اور انہیں ان کی قابلیت کے لحاظ سے نوکریاں دی جائیں وگرنہ پیپلز پارٹی بھی ان کے ساتھ ملکر احتجاج کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں