پنجاب بھرمیں856ٹریفک حادثات میں07افراد جاں بحق929زخمی ہوئے

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں856روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں07افراد جاں بحق جبکہ929افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔370معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 415ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 27 مسافر 391 اور130 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ232ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت237متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد68حادثات میں 82متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان66حادثات میں67متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل936متاثرین میں749مرد اور187خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں173افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 523افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ240زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں705موٹر سائیکلز،104آٹو رکشے،69موٹر کاریں،30وین17مسافربسیں،29ٹرک اور110دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں