ریلوے کی خیبر میل کو چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کیلئے رکنے کی اجازت

ہزارہ ایکسپریس اور عوام ایکسپریس کو کھاریاں ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کیلئے رکنے کی اجازت

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظرپشاور،کراچی اورپشاور کے درمیان چلنے والی خیبر میل کو چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کیلئے رکنے کی اجازت دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کو یہ سہولت عارضی طور پر 3 ماہ کیلئے حاصل ہوگی۔ اس فیصلے پر فورا عملدرآمدہوگا۔اس کے علاوہ حضرت الحاج خواجہ محمد معصوم کے سالانہ عرس کے موقع پر ہزارہ ایکسپریس اور عوام ایکسپریس کو کھاریاں ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کیلئے رکنے کی اجازت دے دی ہے شرکاکو یہ سہولت یکم نومبر سے لے کر چار نومبر تک حاصل ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں