پنجاب بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 856ٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق،929زخمی

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:23

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پنجاب بھرمیں856ٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق جبکہ929زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطا بق پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صو بہ بھرمیں856 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، ان حا د ثات میں7افراد جاں بحق جبکہ 559افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔

370معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ232ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت237متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد68حادثات میں 82متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان66حادثات میں67متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل936متاثرین میں749مرد اور187خواتین شامل ہیں، زخمی ہونیوالوںمیں173افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 523افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ240زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں705موٹر سائیکلز،104آٹو رکشے،69موٹر کاریں،30وین17مسافربسیں،29ٹرک اور110دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں