صنعتکاروں کو سہولیات اور مکمل تحفظ فراہم کرنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا‘ میاں نعمان کبیر

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:41

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف ) میاں نعمان کبیر نے وزیراعظم عمران خان کے بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 687 بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

سہولیات فراہم کرنے سے وہ پاکستانی سرمایہ کار بھی جو اپنے سرمائے کو دوسرے ملکوں میں لے جا کر کاروبار کر رہے ہیں جہاں انہیں بجلی گیس اور دیگر اشیاء پر سبسڈی حاصل ہے واپس یہاں آ کر سرمایہ کاری شروع کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ان صنعتی یونٹس کی بحالی سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی‘ صنعتی شعبہ ترقی کرسکے گا اور اسکے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے منصوبہ پر بھی پیش رفت ہو سکے گی جس سے ملک میں بیروز گاری کا خاتمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں میاں نعمان کبیر نے کہاکہ معاشی نظام مستحکم بنانے کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی جائے اور صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کئے جانے چاہییں۔میاں نعمان کبیر نے وزیراعظم کی طرف سے حکومتی معاشی ٹیم کو بیمار صنعتوں کی بحالی کیلئے 60روز میں اقدامات اور چھوٹی اور درمیانی انڈسٹری (ایس ایم ایز) کے فروغ کیلئے ایک ہفتے میں مکمل ایکشن پلانے پیش کرنے کی ہدایت کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ معاشی نظام کو مستحکم بنیادوں پر چلانے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا ،مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے جس سے ملک بھر میں بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں