لاہور: اراضی کے قبضہ کے تنازعہ پر تھانہ سندر کا علاقہ دو متحارب گروپوں کے درمیان میدان جنگ بن گیا

فائرنگ اور ڈنڈروں کے آزادانہ استعمال سے خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق 4 افراد فائرنگ اور 6 افراد ڈنڈوں سے زخمی

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) اراضی کے قبضہ کے تنازعہ پر تھانہ سندر کا علاقہ دو متحارب گروپوں کے درمیان میدان جنگ بن گیا جس کے نتیجہ میں فائرنگ اور ڈنڈروں کے آزادانہ استعمال سے خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق 4 افراد فائرنگ اور 6 افراد ڈنڈوں سے زخمی ہوئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ایس پی کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں قاسم، اسلم، افتخار اور طالب سمیت دیگر شامل ہیںپولیس کے مطابق پلاٹ پر قبضہ کے ایشو پر دو گروپوں میں عداوت چلی آرہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں