آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیسوں کی سماعت

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت 24 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی مزید تین گواہان کو بیانات قلمبند کروانے کے لئے طلب

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کے کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل کی آئندہ سماعت 24 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔ مزید تین گواہان کو بیانات قلمبند کروانے کے لئے طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر کیس کے ملزم احمد چیمہ عدالت میں موجود تھے۔

علاوہ ازیں احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی جانب سے دائر کی گئی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے دو گواہان کے بیان ریکارڈ کئے۔ سماعت کے موقع پر دیگر ملزمان بھی عدالت میں موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں