نا بینا افراد کا مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی مال روڈ پر دھرنا جاری

مال روڈ کا ایک حصہ بند ہونیکی وجہ سے اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک کا شدیددبائو

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) نا بیناد افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل تیسرے روز بھی مال روڈ پر دھرنا جاری رکھا جس کی وجہ سے اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دبائو رہا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نا بینا افراد نے دھرنے کے دوران رات مال روڈ پر گزاری اورمسلسل تیسرے روز پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دئیے رکھا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے جاتے رہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کے دعویداروں کی اصلیت قوم کے سامنے آ چکی ہے ۔ ہم معاشرے کا پسا ہوا طبقہ ہیں لیکن حکومتی بے حسی کی انتہا ہے کہ ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہ کر کے ہمیں انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کئے جائیں ۔ نا بینا افرادکے دھرنے کی وجہ سے پولیس نے مال روڈ کے ایک حصے کو بند رکھا جس کی وجہ سے اطراف کی شاہراہوںپر ٹریفک کا شدید دبائو رہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں