سول لائنز ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

مختلف جرائم میں ملوث 77 ملزمان گرفتار‘مسروقہ مال برآمد

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:35

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی سول لائنز ڈویژن دوست محمد کی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث77ملزمان گرفتار کر لئے‘ ڈکیت وچورگینگ کے قبضہ سی2 لاکھ43 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا‘ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 3پسٹلز،1رائفل اور گولیاں برآمد کی گئیں‘منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی1 کلوگرام سے زائد چرس اور42 لیٹر شراب برآمد کی گئی‘قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 16 ملزمان کو گرفتار کر کے دائو پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی‘چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب4 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ7 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔

اس طرح پولیس نے ون ویلنگ ، پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ،گداگری،پرائس کنٹرول،لائوڈسپیکر اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر16ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں