بلدیا تی انتخابا ت میں اپوز یشن کا سیا سی کردار ختم ہو جائیگا ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

خیبر پی کے اور پنجاب میں بلد یا تی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر کے عمران خان نے عوام کے دل جیت لئے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:22

بلدیا تی انتخابا ت میں اپوز یشن کا سیا سی کردار ختم ہو جائیگا ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر،پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ بلدیا تی انتخابا ت میں اپوز یشن کا سیا سی کردار ختم ہو جائیگا،خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں بلد یا تی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر کے وزیراعظم عمران خان نے عوام کے دل جیت لئے ہیں، مو لانا فضل الرحمن سے مذاکرات کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا غلط مطلب نہ لیاجائے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سا بق حکمرانو ں کی نا قص پا لیسیو ں کے باعث ملکی معیشت ابھی تک اپنے پا ئو ں پر کھڑ ی نہیں ہو ئی ،اس دوران اپوز یشن کااحتجاجی مارچ ملکی معیشت کی مزیدتباہی کا سبب بنے گا، حکومت انتقامی کارروائیو ں کی بجائے ملک میں دو ستانہ ما حو ل پیدا کر نا چاہتی ہے۔ انہو ںنے کہ مو لانا فضل الرحمن میں نا مانو ں کی ر ٹ چھو ڑ کر حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کریں اور اپنے مطا لبا ت بارے آ گاہ کر یں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں