حساس ڈیوٹیز پر تعینات اہلکاروں کی پروفائلنگ اور نفسیاتی ٹیسٹ کے سیشن کا انعقاد

عباس پولیس لائنز لاہور میں ماہرین نفسیات نے 100 سے زیادہ اہلکاروں کی سائیکالوجیکل پروفائلنگ کی گئی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایات پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے نفسیاتی ٹیسٹ اور پروفائلنگ کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے ۔ اسی سلسلے میں عباس پولیس لائنز لاہور میں بٹالین کمانڈر مفخر عدیل کی زیر نگرانی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے حساس تنصیبات ، دفاتر اور اہم شخصیات کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کی پروفائلنگ اور کونسلنگ کے لئے ’’ا ینگر مینجمنٹ ‘‘ پر سیمینار کا انعقاد ہوا جس کے بعد 100 سے زائد اہلکاروں کی سائیکالوجی پروفائلنگ کا سیشن بھی ہوا تاکہ اہلکاروں کے مثبت اور منفی رویوں کا جائزہ لے کر ان کی نفسیاتی تربیت کو یقینی بنایا جائے ۔

اس موقع پر ماہر نفسیات پروفیسر سلمی حسن اورڈاکٹر رابعہ نے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ لیا اور انہیں ہدایات دیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بٹالین کمانڈر عباس پولیس لائنز ،مفخر عباس نے کہا کہ آئی جی پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات کے تحت شہر میںاہم ڈیوٹیز پر موجود اہلکاروں کی پروفائلنگ کی گئی ہے تاکہ حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق انہیں ڈیوٹیز پر تعینات کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہلکاروں کے نفسیاتی ٹیسٹ سے ان کی ذہنی حالت کا علم ہو گا اور پروفائلنگ کے بعد ان کے مذہبی و دیگر رجحانات کے حوالے سے معلومات سامنے آئیں گی جن کی بنیاد پر انہیں ان کے رویے کی مناسبت سے اہم ڈیوٹیز پر تعینات کیا جائے گا اور جن اہلکاروں کی کسی قسم کی جذباتی کمزوری سامنے آئے گی انہیں اہم اور حساس ڈیوٹیز پر تعینات نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اہلکاروں کی پروفائلنگ کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت اور ان کی کونسلنگ کے لئے ماہرین کے لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ سٹریس ماحول میں کام کرنے والے انسپکٹر اور سب انسپکٹرز کو غصہ پر قابو پانے اور شہریوں سے اچھے برتائو کے حوالے سے بھی ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں