طالبات کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سوتر ملز‘لاہورکی طالبات نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے الوارث ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز‘ پاکستان میڈیکل سٹور نادر آباد‘یونیک ہائی سکول‘ رحمان پورہ اچھرہ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ کرول شالیمار ٹائون‘ لاہور اورگورنمنٹ ایلمنٹری بوائز سکول‘ چوک محمود بوٹی‘لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد355تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں