لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونیوالے 6 ججز کی حلف برداری تقریب ( کل ) ہو گی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:00

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز کل 18 اکتوبر بروز جمعہ کواپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان ان سے حلف لیں گے،حلف برداری کی تقریب بوقت 11 بجے صبح ججز لائو نج میں منعقد ہوگی،مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے والوں میں جسٹس انوار الحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں،سادہ مگر پروقار تقریب میں عدالت عالیہ کے دیگر ججز،ہائی کورٹ کے افسران،لاء افسر،بار کے نمائندے اور وکلاء شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں