پنجاب حکومت کی جانب سے فیکٹریوں کی انسپکشن پر پابندی لگانے کیخلاف درخواستگزار کو پابندی کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:00

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے فیکٹریوں کی انسپکشن پر پابندی لگانے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو پابندی کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور پر فیکٹریوں کی انسپکشن پر پابندی عائد کر دی ہے۔

فیکٹریوں کی انسپکشن پر پابندی عائد کرنا آئین کے آرٹیکل 11 او4 37 کی خلاف ورزی ہے۔پنجاب کا پابندی کا نوٹیفکیشن لیبر ایکٹ اور سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کا فیکٹریوں کی انسپکشن پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں