توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کونوٹس جاری

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:00

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایل ڈی اے نے جوہر ٹائون میں 18کنال اراضی ایکوائر کی، دس سال گزر جانے کے باوجود درخواست گزار کو متبادل اراضی دینے کے حوالے سے شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا۔

جس پر داد رسی کے لئے درخواست ڈی جی ایل ڈی اے کو بھجوائی گئی۔ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو متبادل اراضی نہیں دی جا رہی۔ استدعاہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں