ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن، چھ غیر قانونی عمارتیں مسمار، ایک سربمہر

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:00

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور پولیس کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا اور مجموعی طور پر چھ عمارتیں مسمار اور ایک سربمہر کر دی۔

(جاری ہے)

عملے نے فیروزپورروڈ اور ڈیفنس روڈ پر آپریشن کرکے بھوپتیاں چوک میں غیر قانونی طور پر زیر تعمیر عمارت اور ایل ڈی اے سٹی کے گیٹ کے قریب پانچ نمبرسٹاپ کے پاس دو غیر قانونی دکانیں مسمار کردیں جبکہ کاہنہ سٹاپ پر ایک عمارت سر بمہر کر دی۔

ایل ڈی اے کے عملے نے پلاٹ نمبر251 ای بلاک گلشن راوی پر غیر قانونی تعمیر کردہ دکانیں،پلاٹ نمبر67پر بی ٹی ایس ٹاور کی غیر قانونی تعمیرات مسمار اور ٹاور کو سربمہر کر دیا۔پلاٹ نمبر 336 این بلاک سمن آباد پر غیر قانونی تعمیر اور پلاٹ نمبر178مین سمن آباد پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں