بیگم پروین سرور کی زیر نگرانی کی آئی جی آفس میں پولیس اہلکاروں کیلئے ہیپاٹائٹس فری سکر ینگ کیمپ کا انعقاد

300سے زائد پولیس اہلکاروں کے مفت ٹیسٹ ‘30 پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں ‘بیگم پروین سرور کی گفتگو

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی زیر نگرانی انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے دفتر میں پولیس اہلکاروں کیلئے ہیپاٹائٹس فری سکر ینگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں300سے زائد پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ کیے گئے ۔چیئرپرسن سرور فائونڈیشن بیگم پروین سرور کی نگرانی میں لگائے جانیوالے فری کیمپ کے موقعہ پر ڈی آئی جی آپر یشنز ویلفیئر شارق کمال،ایڈ یشنل آئی جی اسٹبلشمنٹ کیپٹن (ر) احمد لطیف اور ایس ایس پی ایڈ من حسن رضا بھی موجود تھے جبکہ ڈاکٹر عدنان،‘ڈاکٹر آئمہ ،ڈاکٹر حنا سعد‘ڈاکٹر فاروق سمیت12سے زائد ڈاکٹرز نے پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ کیے جن میں سی30 پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ۔

اس موقعہ پر گفتگو کے دوران بیگم پروین سرور نے کہا کہ سرور فائونڈیشن نے سندس فائونڈیشن سمیت دیگر فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر ہیپاٹائٹس فری سکر ینگ کیمپ لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،آئی جی آفس سے پہلے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس لائنز اور جیلوں میں بھی ہیپاٹائٹس فری سکرینگ کیمپ لگائے جاچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے مرض کی بنیادی وجہ گندہ پانی ہے اور ہماری فائونڈیشن ملک کے مختلف شہروں میں عوام کو پینے کے صافی پانی کی فراہمی کیلئے فلٹر یشن پلانٹس بھی لگا رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں