اساتذہ و طلبہ کے مطالعاتی دورے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:37

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوتر ملزکی طالبات نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے الوارث ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز، پاکستان میڈیکل سٹور نادر آباد، یونیک ہائی سکول رحمان پورہ اچھرہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، کرول شالیمار ٹائون اورگورنمنٹ ایلمنٹری بوائز سکول چوک محمود بوٹی کا دورہ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد355تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں