نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کاانور حسین قادری کے انتقال پر گہرے دکھ و غم کا اظہار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:37

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ‘سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ، وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس( ر) میاں محبوب احمد، جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان، میاں فاروق الطاف ،کارکنان تحریک پاکستان کرنل(ر) محمدسلیم ملک ، چودھری ظفر اللہ خان ، خواجہ خورشید وائیں ، چودھری محمد طفیل، ایم کے انور بغدادی، مرزا محمد اسلم، میاں ابراہیم طاہر، بیگم ثریا خورشید،بیگم مہناز رفیع اور نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن انور حسین قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ انور حسین قادری سراپا پاکستان تھے اور پاکستان سے گہری محبت ان کے رگ وپے میں رچی بسی تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی پاکستان کی تعمیروترقی اور نظریہٴ پاکستان کی ترویج واشاعت کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ بیان میں سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا گیا اور انور حسین قادری کی مغفرت کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں