احتساب عدالت میں ایک سال سے سٹینو گرافر کی آسامی خالی، ایڈمن جج نے وفاقی وزارت قانون کو خط لکھ دیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:37

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) لاہورکی احتساب عدالت کے ایڈمن جج امیر محمد خان نے سٹینو گرافرکی فراہمی کے لئے وفاقی وزارت قانون کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

لاہور کی احتساب عدالت نمبر چار میں ایک سال گزرنے کے باوجود سٹینوگرافر کی تعیناتی عمل میں نہ لائی جا سکی،سٹینو گرافر کی عدم دستیابی سے احتساب عدالت کے ایڈمن جج امیر محمد خان اپنے ہاتھ سے اہم فیصلے لکھ رہے ہیں،اس عدالت میں نواز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز، آصف ہاشمی کے کیسز زیر سماعت ہیں،ایڈمن جج نے سٹینو کی فراہمی کے لئے وفاقی وزارت قانون کو خط لکھ دیا، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب کورٹ نمبر چار کا اسٹینو گرافر 12 ستمبر 2018 سے دستیاب نہیں،ایک سال گزرنے کے باوجود اس کورٹ کو متبادل اسٹینو گرافر فراہم نہیں کیا گیا،مستقل اسٹینو گرافر نہ ہونے سے مقدمات تاخیر کا شکار ہیں،عدالت کوقابل اسٹینو گرافر فراہم کیا جائے تاکہ عدالتی معاملات نمٹائے جاسکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں