ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ کاعائشہ ڈگری کالج، یو سی 77 اور لاری اڈہ پناہ گاہ کا دورہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے عائشہ ڈگری کالج، یو سی 77 اور لاری اڈہ پناہ گاہ کا دورہ کیا ۔انہوں نے ڈینگی سیمینار میں شرکت کی۔سیمینار میں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور نے ڈینگی آگاہی سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے آگاہی پھیلانا ضروری ہے۔

ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے یو سی 77 کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے یو سی میں موجود ڈینگی سٹاف کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے گھر گھر جا کر ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں بھی دریافت کیا.۔انہوں نے لاری اڈہ پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے پناہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لیااورپناہ گاہ میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

پناہ گاہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا گیااورواش رومز کو چیک کیا گیا۔پناہ گاہ کچن اور ڈائننگ ہال کو بھی چیک کیا گیا۔ڈی سی لاہور نے پناہ گاہ میں ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کو چیک کیا ۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی کے مکمل خاتمے اور لاروا کی تلفی کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں