ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ کابادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے سبزی منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیااورسبزیوں اور پھلوں کے معیار کو چیک کیا ۔انہوں نے کوالٹی اور ریٹس کو چیک کیااور بادامی باغ سبزی منڈی میں آلو کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کے سلسلے میں ہرگز ہیرا پھیری قابل قبول نہ ہو گی۔انہوں نی منڈی میں سٹاف کی حاضری اورصفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا ۔انہوں نے منڈی انتظامیہ کو منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں